22 اگست 2010 - 19:30

ترکی نے قومی سلامتی کے لئے خطرے کی سند تبدیل کرکے ایران کو دوست ملک قراردیا ہے۔

ترکی کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی نے ایک امریکی وفد پر واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیاں مسترد کرتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ ترکی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران کو پٹرول کی فروخت بند کردے لیکن ترکی نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ ترکی، ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھےگا اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں قبول نہیں کرےگا۔ترک حکام نے امریکیوں کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت اور لین دین کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ اور یورپ نے ایران کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں لیکن ایران پابندیوں کے باوجود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ترک اخبار "ملیت" ترکی نے قومی سلامتی کے لئے خطرے کی سند تبدیل کرکے ایران کو دوست ملک قراردیا ہے ایک ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرناک ممالک کی سند سے ایران کا نام حذف کرکے اسے کو دوست ممالک میں شامل کرلیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں یہ سند جدید شکل میں شائع ہوگی اور نئی سند 5 سال قبل منظور شدہ دستاویز کی جگہ لے لے گی۔5 سال قبل ترکی کی قومی سکیورٹی کونسل  نے امریکی اور یورپی دباؤ کے تحت ایران کو ترکی کی قومی سلامتی کےلئے خطرناک ممالک میں شامل کیا تھا۔جدید سند پانچ سال پہلے کی سند کی جگہ لے گي جس میں ایران کو دوست ملک قراردیا گیا ہے۔ ترکی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن  ملک ہے اور اس نے سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا۔  ترکی ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے خلاف ہے اور ایران اور ترکی کے قریبی تعاون کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل سخت برہم اور پریشان ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110